اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت اس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور صیہونی حکومت کی مہم جوئی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرنا ہوگی۔
اس کے علاوہ ان بعض ممالک کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا جو انہوں نےفوجی کارروائیوں اور پابندیوں کے شعبوں میں انجام دیئے ہیں۔
اس ملاقات میں ایران کے جوہری مسئلے کے تعلق سے تین یورپی ممالک کے غیر منطقی اقدامات پر غور کیا گیا اور اعلان کیاگیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون اور مسئلے کے حل کے لیے منصوبے پیش کرنے کے باوجود یورپی ممالک کے اقدامات، ایجنسی کے ساتھ تعاون کی راہ کو عملی طور پر معطل کر دیں گے۔
آپ کا تبصرہ